10 جون 2014 - 13:00
عراق میں دہشت گردوں کے اقدامات بے نتیجہ

عراق میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے ریڈیو ٹیلیویزن کے نمائندہ دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق میں فتنہ و فساد برپا کرنے کے سلسلے میں دہشت گردوں کے اقدامات بے نتیجہ رہے ہيں ۔

ابنا: علی ظریفی خامنہ نے آج اخبار جام جم کے ساتھ گفتگو میں لکھا کہ عراق کے شہر سامرا میں دہشت گرد عناصر کا حملہ ، مذہبی فتنہ برپاکرنےکے لئے نہ صرف کوئی نئی سازش تھا بلکہ میانہ رو اہل سنت کے لئے ایک تشدد آمیز پیغام بھی شمار ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ عراقی عوام بخوبی جانتے ہيں کہ مذہبی فتنوں سے مقابلے کا واحد راستہ ، قومی اتحاد و یکجہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عراق کےاہل سنت عوام نے دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ مقابلے کے لئے حکومت عراق کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا ہے ۔

.......

/169